ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈنے ٹیم انڈیا کو 47رنز سے ہرایا

ناگپور: نیوزی لینڈ کے اسپن مثلث کے حصار میں پھنس کر ٹیم انڈیا کے تمام بلے بازوں نے ہدف سے میلوں دور ہی حوصلہ ہار کر نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں47رنز سے شاندار جیت حاصل کرنے کا موقع دے دیا۔127 کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا پہلے اوور میں ہی افتتاحی بلے باز شیکھر دھون سے ہاتھ دھو بیٹھی اور آف اسپنر ناتھن میک کولم، لیگ اسپنر اندر سنگھ سوڈھی اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سینٹنر کے اسپن جال میں اس بری طرح پھنسی کہ ابھی ٹیم ایک تہائی منزل ہی طے کر پائی تھی کہ اس کے چوٹی کے سات بلے باز آو¿ٹ ہو گئے۔
اگر مہندر سنگھ دھونی نے 30بالوں پر ایک چوکے او ایک چھکے کے ساتھ30اور اشون نے 20گیندوں پر ایک بھی چوکا لگائے بغیر 10رنز کی محتاط اور سست اننگز نہ کھیلی ہوتی تو ٹیم انڈیا کے10بلے بازڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچے ہوتے۔ اور ٹیم انڈیا نہایت قلیل اسکور پر آو¿ٹ ہو چکی ہوتی۔تاہم ان دونوں کی40رنز کی اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا 18.1اوور میں 79رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے وراٹ کوہلی27گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے23رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچنے والے تیسرے بلے باز رہے۔ جبکہ دھون ایک، روہت شرما5، اریش رینا ایک، یوراج سنگھ4 اورپانڈیا ایک رن ہی بنا سکے جبکہ جڈیجہ،نہرہ اور بومرا کھاتہ تک نہ کھول سکے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سینٹنر نے4سوڈھی نے 3اور میک کولم نے دو وکٹ لیے۔سینٹنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے ہندوستان میں کھیل جارہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم انڈیا کو 47رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا بلکہ ہندوستان کے خلاف کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہ ہارنے کا سلسلہ بھی ٹوٹنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
لیکن اننگز کی دوسری اور 9ویں گیند پر ہی ان کے دو خطرناک بلے بازوںکواشون اور نہرہ نے پویلین بھیج کر ولیمسن کے فیصلہ کو غلط ثابت کر دیا۔ اور جب 12ویں اوور تک پہنچتے پہنچتے ولیمسن خود اور ان کے سب سے سینیئر بلے باز روز ٹیلر بھی آو¿ٹ ہو گئے تو ایک بڑا اسکور بننے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید کیوی ٹیم 100رنز بھی نہیں بنا پائے گی۔ لیکن کوری اینڈرسن کی 42گیندوں پر صرف تین چوکوں کے ساتھ34رنز کی صبر آزما اننگز اور وکٹ کیپر رونچی کی11گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ21رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم7وکٹ کے نقصان پر 126رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے اشون، نہرا،جڈیجہ،پانڈیااور جزوقتی اسپنر سریش رینا نے ایک ایک وکٹ لی۔ جبکہ ٹیلر اور ایلیٹ رن آو¿ٹ ہوئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kiwi spin trio routs india in nagpur in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply