آسٹریلیا نے عثمان خواجہ اور وارنر کی ہاف سنچریوں کی مدد سے دو وکٹ پر193رنز بنائے

سڈنی: آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلستان کی پہلی اننگز کے اسکور346رنز کے جواب میں دوسرے روز کا کھیل ختم کونے تک دو وکٹ پر 193رنز بنا لیے۔
کھیل ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تو عثمان خواجہ 91اور کپتان اسٹیون اسمتھ44رنز بنا کر غیر مفتوح تھے۔ عثمان اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری سے 9اور اسمتھ اپنی 23ویں ٹیسٹ ہاف سنچری سے 6رنز دور تھے۔عثمان اب تک 204گینوں کا سامنا کر چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے 7چوکے اور ایک چھکا لگایا اور اسمتھ کےساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 107رنز کی ناقابل شکست رفاقت نبھائی۔
اسمتھ نے اپنی44رنز کی اننگز کے لیے 88گیندیں کھیلیںاور تین چوکے لگائے۔نائب کپتان ڈیوڈوارنر104گیندوںپر 6چوکوں کی مدد سے56رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل کپتان جو روٹ اور ملان کی ہاف سنچریوں اور کورین ، براڈاور معین علی کی بالترتیب 39،31اور30رنز کی اننگز کی بدولت انگلستان کی ٹیم112اووروں میں346رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
روٹ 141گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے83رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملان نے 180گیندوں کی صبر آزما اننگز میں 62رنز بنائے اور اس دوران انہون نے 6چوکے لگائے۔آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر کمنز 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ اسٹارک اور ہیزل ووڈ کو دو اور لیون کو ایک وکٹ ملی۔جبکہ کرین رن آو¿ٹ ہوئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja and smith put australia in control in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply