خلیل اور چہل کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے وستان نے ہانگ کانگ کو26رنز سے ہرایا

دوبئی: سنسنی خیز میچ میں ہانگ کانگ جیسی کمتر درجہ کی ٹیم نے 26رنز سے ہارنے سے پہلے ٹیم انڈیا کو ناکوں چنے چبوادیے۔ 286رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں جس وقت 35ویں اوور تک ہانگ کانگ کی کوئی وکٹ نہیں گری اور 174رنز بن گئے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہانگ کانگ کو ٹارگٹ پورا کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی اور ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگا۔

لیکن انڈر نائنٹین کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد نے نزاکت خان کو عین اس وقت جب وہ سنچری سے محض8رنز دور تھے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی ۔اس کے بعد خلیل چائنا مین بولر کلدیپ یادو نے 174رنز بنوانے میں نزاکت کا بھرپور ساتھ دینے والے کپتان انشمن رتھ کو آؤٹ کر کے ہانگ کانگ کو پٹری سے اتار دیا۔

لیفٹ آرم اسپنت یجوندر چہل نے خلیل کے ساتھ ہانگ کانگ کی اننگز کو لڑکھڑانا شروع کر دیا اور اپنی تباہ کن بولنگ سے سرعت سے ہندوستان کو میچ میں لے آئے اور ہانگ کانگ کی اننگز کو 26رنز پہلے ہی سمیٹ دیا۔

دونوں افتتاحی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعدصرف3بلے باز بابر حیات،تنویر افضل اور احسان خان ہی ڈبل فیگر میںپہنچ سکے۔نزاکت 115گیندوں پر 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92رنز بناکر نمایاں رہے ۔جبکہ انشمن نے97بالوں پر 73رنز بنائے ۔جس میں انہون نے4چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ خلیل اور چاہل نے 3-3اور کلدیپ نے دو وکٹ لیے۔

قبل ازیں ازیں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد ٹیم انڈیا نے مین آف دی میچ شکھر دھون کی شاندار سنچری اور انباٹی رائیڈو کی60رنز کی عمدہ اننگزکی بدولت مقررہ50اووروں میں7وکٹ پر 285رنز بنائے۔شکھر نے120گیندوں پر 15چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے127اور رائیڈو نے 70گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے60رنز بنائے۔ہانگ کانگ کی جانب سے کے ڈی شاہ 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جبکہ احسان خان کو دو او ر احسان نواز اور اعزاز ان کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khaleel helps india overcome big hong kong scare in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply