انگلستان کے سابق ٹیسٹ بلے باز کیون پیٹرسن کا سرے سے معاہدہ

لندن: انگلینڈ کے سرکردہ بلے باز کیون پیٹرسن نے انگلش کاؤنٹی سرے سے ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔کیون پیٹرسن نے فیس بک پر ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلوں گا اور سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے معاہدہ کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور دوبارہ انگلینڈ میں کھیلوں گا مجھے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے اور سب سے اچھی بات انگلینڈ میں اپنے گھر پر رہوں گا۔کیون پیٹرسن نے کہا کہ اس سیزن میں انگلینڈ سے باہر نہ جانے کی اصل وجہ بھی یہی تھی کہ طویل عرصے سے انگلینڈ میں کرکٹ نہیں کھیلی اور اب واپس آنا چاہتا تھا۔ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی رواں سال جولائی اور اگست میں کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ کیون پیٹرسن ماضی میں انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں جبکہ وہ بہترین فارم کے باوجود بورڈ کے ساتھ معاملات خراب ہونے کے باعث انگلش ٹیم میں واپس نہیں جاسکے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kevin pietersen signs with surrey for t20 blast in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply