پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دہلی کو پچھاڑ کر کیرل ہیرو انڈین سوپر لیگ کے فائنل میں

نئی دہلی:کیرالہ بلاسٹرس نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دہلی ڈائنموز کی امیدوں پر اسی کے گھریلو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں0۔3سے پانی پھیر کر ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ پہلے ایڈیشن کی فاتح ایٹلیٹکو ڈی کولکتہ سے 18 دسمبر کو کوچی میں ہوگا۔
کیرالہ اور دہلی کے درمیان سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ کیرالہ نے 0۔1سے جیت لیا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں دہلی نے نہرو اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں مقررہ وقت تک 1۔2کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں مرحلے کا کل اسکور 2-2 سے برابر رہنے کے بعد 30 منٹ کے اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں بھی کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی۔
فیصلے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیاجس میں کیرالہ نے بازی مار لی جبکہ دہلی کے کھلاڑیوں نے مایوس کن مظاہرہ کیا۔ تعریف کرنی ہوگی کیرالہ کے گول کیپر سندیپ نندی کی جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں ایمرسن گومز ڈی مورا کی کوششوں ناکام بنادی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala blasters defeats delhi dynamos fc in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply