حسیب حمید کی جگہ کھیلنے والے جیننگس نے سنچری سے ٹیسٹ کیریر شروع کیا

ممبئی: آل راو¿نڈر کیوٹن جیننگس ہندوستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی ۔ انہوں نے اپنی ڈیبو سنچری(112) میں 219گیندوں کا سامنا کیا اور 13چوکے لگائے۔وہ ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے انگلستان کے 19ویں بلے باز ہیں۔انہوں نے آف اسپنر جینت یادو کی گیند پر جیسے ہی ریورس سوئپ سے گیند کو چار رنز کے لیے باو¿نڈری کی سیر کرائی پورا وانکھیڈے اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا کیونکہ جیننگس نے دنیا کے بہترین اسپن اٹیک کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ ڈیبو سنچری بنائی تھی۔ 24 سالہ جیننگس کو زخمی حسیب حمید کی جگہ اگلے دو ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے پہلے ہی ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ پہلی وکٹ کے لیے کپتان کک کے ساتھ 99اور تیسرے وکٹ کے لیے معین علی کے ساتھ 94رنز کی پارٹنر شپ کر کے انگلستان کو ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھا دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Keaton jennings makes mark with hundred on debut in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply