ہرمن پریت کور کی 171 رنزکی غیر مفتوح طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں

ڈربی:برطانیہ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان ہرمن پریت کور کی 115گیندوں پر171رنز کی غیر مفتوح طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیاکو 37رنز سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز سے داخل ہو گیا۔ ڈربی میں بارش سے متاثرہ میچ کو 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا اور دس اووروں میں جس وقت ہندوستان محض35رنز پر دو چوٹی کی بلے بازوں سے محروم ہو گیا تھا توہرمن پریت کور میدان میں اتری تھیں لیکن محض 32اوور باقی رہنے کے باوجود کور نے ہمت نہیں ہاری اور نئی گیند کو نہایت محتاط انداز سے سامنا کرتے ہوئے ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا اور پھر اس کے بعد ایسی بے رحمی کا مظاہرہ کیا کہ پہلا ففٹی64گیندوں پر دوسرا 26اور تیسرا ففٹی محض17گیند پر بنا کر ہندوستان کو ایک معقول اسکور دے کر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا۔
ہرمن پریت کور نے 115 گیندوں پر سات چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 245 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بلیک ویل نے 90 اور ویلانی نے 75 رنز کی اننگز تو کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کروا سکیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلس پیری 38، ایلس ویلانی 75 اور بلیک ویل 56 گیندوں پر 90 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہیں۔یہ دوسرا موقع ہے کہ انڈیا کی ویمن ٹیم کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل 2005 کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 98 رنز سے شکست دی تھی۔اتوار کو دن اڑھائی بجے لارڈز میں ہونے والے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہو گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kaurs 171 sets up final against england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply