ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ 5وکٹ سے ہرایا

کولکاتا: وکٹ کیپر دنیش کارتک کی34گیندوں پر3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے31اور ہاردیک پانڈیا کے بھائی کرونال پانڈیا کی9گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے21رنز کی طوفانی اننگز اور ان دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے27رنز کی غیر مفتوح رفاقت کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹ سے ہر اکر تین ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔

110ہدف کے تعاقب میں اگرچہ ہندوستان کو پہلے ہی اوور میں اس وقت زبردست نقصان ہوا جب کپتان روہت شرما پہلے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر تھامس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس وکت کے آؤٹ ہوتے ہی ویسٹ انڈین بولروں نے ایسا حاوی ہونا شروع کیا کہ ابھی نصف منزل بھی طے نہیں ہوئی تھی اور اسکور45ہی تھا کہ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے مزید 3بلے باز آؤٹ ہو گئے ۔لیکن منیش پانڈے نے کارتک کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور پانچویں کٹ کے لیے 38رنز بناکر ٹیم کو ہدف کے نزدیک پہنچا دیا۔

منیش نے 19رنز بنائے۔ جس کے لیے انہوں نے24گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے لگائے۔تھامس اور برتھ ویٹ نے دو دو وکٹ لیے۔ اس سے قبل چائنا مین باؤلر کلدیپ یادو کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر109رنز ہی بنا سکی ۔ایلن20گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے27رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جبکہ پولارڈ اور ہوپ نے14-14رنز بنائے۔کلدیپ کے علاوہ فاسٹ بولروں امیش یادو، خلیل احمد ار جسپریت بومرہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔ کلدیپ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karthik krunal usher india home in low scoring scrap in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply