ہندوستان کے سابق عظیم آل راؤنڈرکپِل دیو کی ’ہال آف فیم‘ کلب میں شمولیت

ممبئی: اپنی کپتانی میں ہندستان کو پہلی بار عالمی کپ فاتح بنانے والے سابق کرکٹر کپِل دیو کو یہاں کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقد ایک تقریب میں لیجنڈس کلب ’ہال آف فیم‘ میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر سابق ہندستانی کپتان اجیت واڈیکر، سنیل گواسکر اور ناری کانٹریکٹر بھی موجود تھے۔ 1993 کے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرنے والے کپِل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو کرکٹ میں سرفہرست بنایا تھا۔
انہیں ملک کا بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے۔ سابق ہندستانی کھلاڑی اور لیجنڈس کلب کے صدر مادھو آپٹے نے کپِل کو توصیفی سند دے کر اعزاز بخشا۔ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے 10000 رن بنانے والے افتتاحی بلے باز سنیل گواسکر کو واڈیکر نے توصیفی سند پیش کی۔ گواسکر کو 11 جولائی 2013 میں ہی کلب کے ہال آف فیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔
عزت افزائی کے بعد کپِل نے کہا، ’اس ملک میں ایسا کوئی نہیں ہے جو سنیل گواسکر نہ بننا چاہتا ہے۔کافی لوگ آئیں گے لیکن یہ نام (سنیل) ہمیشہ سرفہرست رہے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kapil dev inducted into legends club hall of fame in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply