کپل دیو نے عمران خان کو مبارکباد دی

نئی دہلی: پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شاندار جیت پراس کے سربراہ و پاکستان کو اب تک پہلی اور آخری بار ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کرکٹ کپتا ن عمران خان کو جہاں خود انہی کے ہم وطن تمام سابق و موجودہ کرکٹرز مبارکباد دے رہے ہیں وہیں ان کے ہی دور کے ہندوستانی آل راؤنڈر اور انہی کی طرح اپنے ملک کے لیے پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو نے بھی جی کھول کر مبارکباد دی۔

کپل دیو نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا” صدہا مبارکباد،اب عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہندوستان اور پاکستان دونوں کو فائدہ ہوگا۔ کپل دیو نے کہا کہ دنیا کی کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا امر واقعہ ہے کہ ایک کرکٹر کسی ملک کا وزیر اعظم بنا ہے۔

تاہم کپل دیو نے عمران خان سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ہندوستان و پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سدھرنے کے بعد ہی ہندوستان پاکستان سے کرکٹ کھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کپل دیو اور عمران خان ایک دوسرے کے خلاف خوب کھیل چکے ہیں اور دنیا کے اس وقت کے چار عظیم آل راؤنڈروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ دیگر دو آل راو¿نڈرز انگلستان کے ایان بوتھم اور نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kapil dev appeals imran khan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply