ولیمسن نے کپتان کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ پر 4وکٹ سے فتح دلا ئی

برمنگھم: حواس مجتمع رکھتے ہوئے سنچری سے آراستہ ایک صبر آزمااننگز اور ڈی گرینڈ ہوم کے ساتھ چھٹے وکٹ کی رفاقت میں 91رنز کی مدد سے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹ سے کامیابی دلا کر کیوی ٹیم کاآئی سی سی ورلڈ کپ 2019میں غیر مفتوح رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔اگرچہ242ہدف کے تعاقنب میں فاسٹ بولر مورس کے لگاتار جھٹکوں اور لیگ اسپنر عمران طاہر کی کفایتی بولنگ سے جنوبی افریقہ کا ہدف تک رسائی بہت مشکل بن گئی تھی ۔

لیکن ولیمسن نے کپتان ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچائے رکھنے کے لیے جذبات کے بجائے دماغ سے کھیلتے رہنا جاری رکھا اور ٹیم کو فتح دلانے کے ساتھ ساتھ مین آف دی میچ کا اعزاز بھی پایا۔اسی اثنا میں انہیں ڈی گرینڈ ہوم کی شکل میں ایک جارح بلے باز کا ساتھ مل گیا ۔ ولیمسن نے ایک اینڈ کی حفاظت کا ذمہ لیتے ہوئے گرینڈ ہوم کو حملے کرنے کو کہہ دیا۔ گرینڈ نے بھی ایک گرینڈ اننگز کھیلی اور تابڑ توڑ حملے کر کے ٹیم کی ہدف تک پیش قدمی جاری رکھی۔

گرینڈ ہوم نے 47گیندوں پر 5چوکوںاور دو چھکوں کی مدد سے60رنز بنا کر ٹیم اور کپتان کو ان سے وابستہ توقعات پوری کر دیں۔ وہ60رنز بنا کر 48ویں اوور میں اینگیڈی کی ایک کم رفتار گیند پر ایک او ر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں کپتان فاف ڈوپلیسس کے ہاتھوں لانگ آف پر لپک لیے گئے۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی میچ جیتنے کی امیدیں جاگ اٹھیں ۔لیکن یہ جنوبی افریقہ کی آخری امید ہی بن کر رہ گئی کیونکہ گرینڈ ہوم اس وقت تک ٹیم کو مہدف کے بہت قریب پہنچا چکے تھے اور نیوزی لینڈ کی امید کی شکل میں ولیمسن ابھی کریز پر موجود تھے۔ولیمسن نے بھی کسی کو مایوس نہیں کیا اور دو چوکوں کے ساتھ ٹیم کو ہدف پار کرادیا۔

ولیمسن 138گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے106رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ جبکہ افتتاحی بلے باز مارک گپٹل 59گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے35رنز بنا کر تیسرے کامیاب بلے باز رہے۔ نشیم نے 34گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے23رنز کا تعاون دیا۔ جبکہ منرو9،لیتھم اور ٹیلر ایک ایک رن ہی بنا سکے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورس 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ رباڈا ،اینگیڈی اور پھیلوکوایو کو ایک ایک وکٹ ملی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بارش کے باعث 49اووروں کو کر دیے جانے والے میچ میں ہاشم آملہ اور وان ڈیر دوسین کی ہاف سنچریوں اور آل راو¿نڈر ڈیوڈ ملر کی 36،مرکرام کی38اور کپتان ڈو پلیسس کی 23رنز کی اننگز کی بدولت 6وکٹ پر241رنز بنائے۔ ڈوسین نے 67رنز کی اننگز میں64گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ جبکہ ہاشم آملہ نے 83گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے55رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے3وکٹ لیے۔گرینڈ ہوم ، بولٹ اور سینٹنر کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kane williamsons hundred downs error prone south africa in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.