مڈ فیلڈر کاکا برازیل ٹیم سے ڈراپ، کوپا امریکہ میں نہیں کھیلیں گے

لاس اینجلس:برازیل کی فٹبال فیڈریشن کے مطابق تجربہ کار مڈ فیلڈر کاکا کو زخمی ہونے کے باعث کی اس ماہ کوپا امریکہ کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے برازیل کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
برازیل کی قومی ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر گیلمر رینالڈی نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران کاکا کو کھیلنے میں دقت محسوس ہو رہی تھی۔ اس کا اسکین کرایاگیا جس سے انکشاف ہوا کہ اسے کم از کم20روز آرام کرنا ہوگا۔
34سالہ اورلانڈو سٹی کے مڈ فیلڈر کاکا کو گذشتہ ہفتہ ہی ونگر ڈوگلس کوسٹا کے زخمی ہو جانے کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیاتھاپٹھے کھنچ جانے کے باعث امریکہ میںہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ان کی جگہ ساو¿ پاو¿لو کلب کے26سالہ مڈفیلڈر ہینرک گانسو کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔ انہوں نے 2012کے بعد سے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
کاکا ، جو 2002 ورلڈ کپ کی وننگ برازیل ٹیم میں شامل تھے ،زخمی ہونے کے باعث برازیل کی ٹیم سے باہر کیے جانے والے پانچویں کھلاڑی ہیں ۔ ان سے پہلے ونگر ڈوگلس کوسٹا، گول کیپر اینڈرسن، مڈ فیلڈر رفینا اور اسٹرائیکر ریکارڈو اولیویرا ٹیم سے ڈراپ کیے جا چکے ہیں۔

Title: kaka dropped out of brazils copa america squad | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply