اشون اور سریش رینا بھی رجنی کانت بخار میں مبتلا

سینٹ جونز: ملک گیر اور خاص طور پرجنوبی ہند میں سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم کبالی کےبخار نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں روی چندرن اشون اور سریش رینا کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔چنئی کے اشون نے اپنے پسندیدہ اداکار 65 سالہ رجنی کانت کی فلم کو لے کر سوشل میڈیا پر اپنی دیوانگی ظاہر کی ہے۔
اتنا ہی نہیں اسٹار آف اسپنر نے ایک اور فلم سے ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹ پر شئیر کی ہے جس میں دکھائے گئے کردار پوجاکر رہے ہیں۔اشون نے اس پر ٹیم کے کھلاڑیوں وراٹ کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہل اور انل کمبلے کے نام لکھے ہیں۔
ملک اور دنیا میں پھیلے رجنی کانت کے کروڑوں شائقین کی طرح اشون بھی کبالی کی ریلیز کو لے کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جو جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہے۔اس تمل فلم کی ہدایت پا رنجیت نے کی ہے اور اہم کردار رجنی کانت نے ادا کیا ہے۔غور طلب ہے کہ رجنی کانت کی کبالی فلم کو لے کر جنوبی ہند میں اتنا جوش ہے کہ کئی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اشون کی طرح آل راؤنڈر رینا نے بھی رجنی کانت کی فلم کو لے کر اپنا جوش انسٹاگرام پر دکھایا ہے۔رینا نے فلم کا پوسٹر بھی پوسٹ کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ بہترین فلم، جمعہ کو پہلے دن پہلا شو۔رینا اور اشون اس سے پہلے اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی رجنی کانت کے مشہور اسٹائل ‘تلاوا’ کو دکھاتے ہوئے ‘ایک ویڈیو بھی بنا چکے ہیں ۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kabali virus infects ravichandran ashwin suresh raina too in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply