جسٹن لینگر سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کوچ مقرر

ملبورن: آسٹریلیا کے سابق قدآور اوپنر جسٹن لینگر عارضی طور پر آئندہ سال فروری سے ٹوئنٹی -20 ٹیم کے کوچ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں بتایا کہ لینگر کو فروری میں سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی -20 میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔ چونکہ ہمہ وقتی کوچ ہندوستان کے خلاف 23 فروری سے شروع ہونے والے چار ٹیسٹ میچوں کی تیاری میں مصروف ہوں گے اس لیے لینگر عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔46 سالہ لینگر ٹیم کی کوچنگ دوسری بار سنبھالیں گے۔ وہ اس سے پہلے اسی سال لہمن کے کچھ دنوں کے لئے چھٹی لینے کے دوران ویسٹ انڈیز میں ہونے والی سہ رخی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے کوچ بنائے گئے تھے۔ لہمن نے ٹوئنٹی ۔20 ٹیم کا کوچ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیریبین ٹور میں اپنی پہلی کوچنگ مدت میں قومی ٹیم کے ساتھ میرا تجربہ بہت شاندار رہا تھا۔ میں نے اس کا پورا لطف اٹھایا تھا اور ایک بار پھر اس ذمہ داری کے ملنے پر میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میرے اور ٹیم دونوں کے لئے فائدہ مند ہو گا کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی -20 سیریز میں بگ بیش لیگ کھیلنے کے بعد اترے گی۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ٹیم انڈیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا شاندار موقع رہے گا ۔ سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی میچ بالترتیب 17،19 اور 22 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ہندوستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 23 فروری سے پنے میں شروع ہو گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justin langer to coach australia in t20 series against sri lanka in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply