لوڈھا کمیٹی نے انوراگ ٹھاکر اوردیگر اعلی عہدے داران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی:(یواین آئی)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کی جانب سے سفارشات کو نظر انداز کئے جانے سے ناراض جسٹس آر ایم لوڈھا کمیٹی نے آج سپریم کورٹ میں صورت حال کی رپورٹ پیش کی اور بورڈ کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی لوڈھا کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی اپنے کام کاج میں بہتری کےلئے نہ تو کمیٹی کی سفارشات مان رہی ہے ،نہ ہی سپریم کورٹ کے حکم کا احترام کررہی ہے۔
کمیٹی نے عدالت سے بورڈ کے چیئرمین انوراگ ٹھاکر اوردیگر اعلی عہدے داران کو حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لئے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔کمیٹی نےان عہدوں پر کرکٹ منتظمین کو بٹھانے کی بھی درخواست کی ہے۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین انوراگ ٹھاکر اور سکریٹری اجے شرکے بورڈ کے کام کاج میں سدھار کےلئے سپریم کورٹ نے جو احکام جاری کئے تھے ،ان کی خلاف ورزی کرکے ہر قدم پر کمیٹی کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہیں۔اس لئے ایسے عہدے داران کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔ لوڈھا کمیٹی نے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ سے درخواست کی کہ وہ بورڈ کے رویہ کے سلسلے میں جلد از جلد سماعت کرے۔اس پر جسٹس ٹھاکر نے کہا،”ہم جلد اس معاملے کی سماعت کریں گے۔“
عدالت نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی یہ سمجھتی ہے کہ بورڈ خود اپنے ا?پ میں قانون ہے،تو وہ غلط سوچتا ہے۔بی سی سی ا?ئی میں عدالت کے تئیں احترام کا کوئی جذبہ نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے بی سی سی ا?ئی میں بہتری لانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لوڈھا کمیٹی کے الزامات کا جواب دینے کےلئے بورڈ کو چھ اکتوبر تک کا وقت دیاہے۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی 21ستمبر کو ہوئی سالانہ عام میٹنگ میں مسٹر شرکے کو سکریٹری مقرر کیا گیا تھا،جبکہ پانچ رکنی انتخابی کمیٹی کا چناؤ کیا گیا تھا۔اس کےبعد لوڈھا کمیٹی نے داخلی میٹنگ منعقد کی تھی اور عدالت میں صورت حال کی رپورٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice lodha panel submits report to sc accuses bcci of stalling reforms in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply