جونیر ورلڈ کپ ہاکی کوارٹر فائنل میں ہندکا مقابلہ اسپین اور انگلینڈ کا جرمنی سے ہوگا

لکھنؤ: میزبان ہندستان کا جونیئر ورلڈ کپ مرد ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اسپین کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔کوارٹر فائنل 15 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے باقی دو پول میچ منگل کو پورے ہو جانے کے بعد ورلڈ کپ کوارٹر فائنل لائن اپ طے ہو گئی۔ان دو میچوں میں انگلینڈ نے پول ڈی میں کینیڈا کو 6۔0 سے اور آسٹریلیا نے پول اے میں کوریا کو 5۔0 سے شکست دی۔
ہندستان پول ڈی میں سب سے اوپر رہا اور اس کا کوارٹر فائنل میں پول سی کی دوسرے نمبر کی ٹیم اسپین کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ہندستان نے اپنے پول میں تینوں میچ جیتے جبکہ اسپین نے پول سی میں ایک میچ جیتا، ایک ڈرا کیا اور ایک ہارا۔ہندستان 15 سال بعد جونیئر ورلڈ کپ میں خطاب کی تلاش میں ہے۔ دیگر کوارٹر فائنل میچوں میں گذشتہ دو مرتبہ کے چمپئن جرمنی کا مقابلہ انگلینڈ سے، بیلجیم کا مقابلہ ارجنٹائن سے اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں بدھ کو نویں سے 16 ویں مقام کے لیے میچ کھیلے جائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Junior world cup rusty india look to play simple hockey in quarters in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply