ہندستان نے بلجیم کو ہرا کر جونیئر عالمی ہاکی چمپئن شپ جیت لی

لکھنؤ: ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے غضب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیم کواتوار کو 2۔1 سے شکست دے کر 15 سال کے طویل وقفے کے بعد مردوں کا جونیئر ورلڈ کپ ہاکی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہندستان نے واحد بار 2001 میں ارجنٹائن کا شکست دے کر جونیئر ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس کے 15 سال بعد ہندستانی نوجوان ٹیم نے اپنی میزبانی میں عالمی کپ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔
ہندوستان کی یہ شاندار فتح در اصل گرجیت سنگھ اور سمرنجیت سنگھ کی محنت کا ثمرہ تھا۔ گرجیت نے آٹھویں منٹ میں اور سمرنجیت نے 22 ویں منٹ میں میدانی گول کر کے ہندستان کو 2۔0 کی برتری دلائی۔ہندستان نے اپنی اس برتری کو آخری منٹ تک برقرار رکھا لیکن 70 ویں منٹ میں فیبرس وان بیری نے پنالٹی کارنر پر گول کر کےاپنی ٹیم کی شکست کا فرق ہی کم کیا۔
میچ ختم ہونے کا جیسے ہی بگل بجا، تمام ہندستانی کھلاڑیوں اور کوچ ہریندر سنگھ نے ایک دوسرے کو مبارک باد دے دی اور پورا اسٹیڈیم اس تاریخی جیت کے جشن سے جھوم اٹھا۔ ہندستانی ہاکی کو اس تاریخی لمحے کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Junior hockey world cup india claim title with 2 1 win over belgium in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply