جونیر ورلڈ کپ ہاکی: ہندوستان نے سخت مقابلہ کے بعد جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

لکھنؤ: میزبان ہندستان نے مندیپ سنگھ کے 55 ویں منٹ گول کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد اسے 2۔1 سے شکست دے کر مرد جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری جیت درج کرائی۔ ہندستان نے اس سے پہلے کینیڈا کو 4۔0 سے اور انگلینڈ کو 5۔3 سے شکست دی تھی لیکن جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں اسے زبردست محنت کرنا پڑی۔دن کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا، بیلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ہندستان کی جیت میںگرجیت سنگھ نے 11 ویں اور مندیپ سنگھ نے 55 ویں منٹ میں میدانی گول کئے۔جنوبی افریقہ کا واحد گول کائل لینی چیٹ نے 28 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا۔میچ میں 28 ویں منٹ میں برابری ہو جانے کے بعد ہندستان کو جیت کے گول کے لئے 55 ویں منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ہندستان نے پھر باقی 15 منٹ میں اپنی ایک گول کی برتری کا دفاع کر لیا۔ میزبان ٹیم کی یہ تیسری جیت ہے اور وہ پول ڈی میں نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ہندستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر چکی تھی۔اس پول سے کوارٹر فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ منگل کو انگلینڈ اور کناڈاکے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے تین تین پوائنٹس ہیں لیکن گول اوسط میں انگلینڈ بہتر پوزیشن میں ہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Junior hockey world cup india beat south africa 2 1 to top pool in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply