جوکووچ اور وینس نے ایک بار پھر ومبلڈن مہم کا شاندار آغاز کیا

لندن :عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے چوتھی بار ومبلڈن خطاب جیتنے کی اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے برطانیہ کے وائلڈ کارڈ پلیئر جیمز وارڈ کو پیر کو مسلسل سیٹوں میں 6-0،7-6اور6-4سے شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راو¿نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
نویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ، 11 ویں سیڈ بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن اور 13 ویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے مردوں کے زمرے میں اور سابق چیمپئن اور آٹھویں سیڈڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے بھی ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی۔ نویں سیڈڈ امریکہ کی میڈیسن کیس بھی دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے پہلے دن پانچ سیٹ کے دو میراتھن میچ بھی دیکھنے کو ملے۔ امریکہ کے سیم کویری نے چیک جمہوریہ کے لوکاس روسول کو تین گھنٹے 21 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔سات، چھ۔سات، چھ۔چار، چھ۔دو، بارہ۔دس سے شکست دی جبکہ ازبکستان کے ڈینس استومن نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو تین گھنٹے 35 منٹ تک چلے مقابلے میں چار۔چھ، چھ۔سات،چھ۔چار،سات۔چھ، چھ۔تین سے سے شکست دی۔
خواتین کے زمرے میں 14 ویں سیڈ آسٹریلیا کی سامنتھا استوسر نے پولینڈ کی ماگدا لنیٹ کو ایک گھنٹے 17 منٹ میں سات۔پانچ، چھ۔تین سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی جبکہ 25 ویں سیڈ رومانیہ کی ارینا بیگو کو جرمنی کی ابھار وتھوفٹ کے ہاتھوں 63 منٹ میں ایک چھ۔ چھ۔چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جرمنی کی سیبائن لسکی نے امریکہ کی سیلبی راجرس کو 59 منٹ میں چھ۔ایک، چھ۔تین سے شکست دے دی ۔ (یو این آئی)

Title: jocowitch and venus enter into second round of wimbledon | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply