جھارکھنڈ نے رنجی ٹرافی گروپ بی میچ میں مہاراشٹرکو چھ وکٹ سے ہرایا

نئی دہلی:شہباز ندیم ( 3/43 ) اور اشیش کمار ( 3/ 44)کے بعد وراٹ سنگھ (ناٹ آوٹ 33) اورآنند سنگھ (ناٹ آؤٹ 25) کی اننگز کی بدولت جھارکھنڈ نے رنجی ٹرافی کے گروپ بی میچ میں اتوار کو مہاراشٹر کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ اس جیت سے جھارکھنڈ کو چھ پوائنٹس ملے ہیں۔جھارکھنڈ نے اپنے کل کے اسکور چار وکٹ پر 56 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔
وراٹ سنگھ 16 اور آنند سنگھ (چھ )نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔دونوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے آخری دن کوئی اور وکٹ نہیں گرنے دیا اور مہاراشٹر سے ملے 92 رن کے ہدف کو چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وراٹ نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 اور آنند نے 19 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 25 رن بنائے۔
اس سے پہلے جھارکھنڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنائے تھے۔وہیں مہاراشٹر نے اپنی پہلی اننگز میں 210 اور دوسری اننگز میں 188 رنز بنائے۔مہاراشٹر کی جانب سے انوپم سکلیچا اور سری کانت منڈے نے دو دو وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jharkhand defeat maharashtra by 6 wickets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply