پاکستان ویسٹ انڈیز کو143رنز سے ہراکر تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0سے آگے

کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دے کر 3ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔204رنز ہدف کے تعاقب میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز پاکستان کے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک کے آگے نہ ٹک سکا اور محض 60رنز پر اس کی پوری اننگز سمٹ گئی۔
یوں تو اس کے 9کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے تھے لیکن ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنے والے ویرا سوامی پیرومل بائیں ٹخنے میں موچ آجانے کے باعث بیٹنگ کرنے نہ آسکے اور ویسٹ انڈیز کی اننگز13.4اوور تک ہی محدود رہی۔پاکستان اٹیک کا یہ عالم تھاکہ ویسٹ انڈیز کے سات کھلاڑی دہائی کے ہندسہ میں نہ پہنچ سکے۔ٹیم کے معمر ترین کھلاڑی ماروین سیموئل 18رنز بنا رک نمایاں رہے۔
انہوں نے 19گیندوں اور تین چوکوں کی مدد سے 18رنز بنائے۔ ولیمس نے 20گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 11 بنائے جبکہ کے ایم اے پال 13گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ10رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز ،فاسٹ بولر محمد عامراور آف اسپنر شعیب ملک نے دو دو وکٹ لیے جبکہفاسٹ بلور حسن علی ، گگلی بولر شاداب خان اور میڈیم پیسر حسین طلعت کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر مقررہ20اوروں میں5وکٹ پر 203رنزا بنائے۔
مین آف دی میچ حسین طلعت نے37گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے41،فخر زماں نے 24گینوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 39 اورکپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 22بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ38 رنز بنائے،شعیب ملک نے 14بالوں پر 37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اس کے لیے انہوں نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jet lagged west indies slump to massive defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply