غرب الہند کے فاسٹ بولرٹیلر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز جیروم ٹیلر نے 13سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا لیکن وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنا ابھی جاری رکھیں گے۔
32 سالہ ٹیلر نے ویسٹ انڈیز کے لیے 13 سال کے کیریئر میں 46 ٹیسٹ کھیلے اور 130 وکٹیں حاصل کیں۔ جمیکا کے تیز گیند باز ٹیلر انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب، ممبئی انڈینس اور پنے واریرزکی جانب سے کھیل چکے ہیں اور ٹوئنٹی 20 لیگ کے اہم کھلاڑی ہیں۔
ٹیلر نے ویسٹ انڈیز کے لیے جون 2003 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبو کیا تھا۔انہوں نے اس سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
سال 2015 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 47 رن پر چھ وکٹ لئے تھے جو ان کا بہترین کارکردگی تھی۔ان کی ایکمیچ میں بہترین کارکردگی 95 رنز کے عوض9 نو وکٹ رہی جس کا مظاہرہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف سال 2006 میں کیا تھا۔نچلے آرڈر میں 10 ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیلر نے سال 2008 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری (106) بھی بنائی جو ان کے ٹسٹ کیریر کی بہترین اننگز ہے۔
تاہم کیریبین کھلاڑی کی کرکٹ زندگی چوٹوں سے متاثر رہی اور وہ سال 2009 سے 2014 کے درمیان کوئی ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے 2015۔16 کے آسٹریلیا کے دورے میں ٹیلر تین ٹسٹ میچوں میں صرف دو وکٹ لے سکے تھے اور اس کے بعد انہوں نے محدود اووروں کی کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jerome taylor retires from test cricket in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply