ٹیم نے مجھے احساس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں نیا کھلاڑی ہوں: جینت یادو

موہالی:نوجوان آف اسپنر جینت یادو نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری لگانے کے بعد کہا کہ میچ میں وکٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ رنز بنا کر ان کا حوصلہ کافی بڑھا ہے۔
وشاکھا پٹنم میں ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے جینت نے موہالی ٹیسٹ میں ہندستان کی پہلی اننگز میں 55 رنز بنائے اور رویندر جڈیجہ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 80 رنز کا اضافہ کر کے برتری کو 100 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔تیسرے دن کے کھیل کے بعد جینت نے کہا کہ مجھے اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری بنا کر بہت مزہ آیا۔مجھے جڈیجہ کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے کافی اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ رنز بنا کر میرا اعتماد کافی بڑھا ہے۔
اگر میں بہترین بلے بازی کرتا تو مجھے اپنی بولنگ میں بھی اس کا احساس ہوتا ہے۔اس ٹیم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مجھے کبھی احساس نہیں ہوا کہ میں نیا کھلاڑی ہوں۔
مجھے ڈریسنگ روم میں مختلف محسوس نہیں ہوتا۔کھلاڑی اپنا تجربہ میرے ساتھ اشتراک کرتے ہیں اور میری مدد کرتے ہیں۔ جینت نے کہا کہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بیرسٹو کو اسٹمپ کے اندر گیند بازی کی جائے کیونکہ وہ گیند کی لائن کو صحیح طرح نہیں پڑھ پا رہے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jayant yadav is tailormade for indian cricket team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply