جویریہ خان کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرایا

کولمبو: ون ڈے میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہاں ٹونٹی 20-کے ایک کانٹے کے میچ میں میزبان سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر3 ٹونٹی 20-انٹرنیشنل میچوں کی سریزمیں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔
130رنز ہدف کے تعاقب میں اگرچہ 19رنز پر ہی پاکستان کی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئی تھیں لیکن کپتان بسمہ معروف اور جویرہ خان اننگز کو مزید لڑکھڑانے سے بچاتے ہوئے تیسرے وکٹ کی رفاقت میں60رنز بنا کر پاکستان کو میچ میں کافی حد تک واپس لے آئیں۔31بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے42رنز بناکر بسمہ معروف آؤٹ ہوئیںتو اس وقت پاکستان نصف منزل طے کرچکا تھا۔
اور جویریہ خان کریز پر تھیں ۔لیکن دوسرےاینڈ سے انہیںکوئیتعاون نہیں مل رہا تھاا ور وقفہ وقفہ سے وکٹ آؤ ٹ ہو ری تھیں۔ اس دوران جویرہ خان بھی 121کے مجموعی اسکور پر52رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ۔ انہوں نے اس اسکور کے لیے 36گیندیں کھیلیں اور 8چوکے لگائے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی سی لگ گئی اور 20اوور کی دوسری گیند پر پاکستان کی نویں وکٹ بھی 127اسکور پر آؤٹ ہو گئی اور اچانک ہی پاکستان منزل سے کوسوں دور نظر آنے لگا ۔
کیونکہ ابھی مزید تین رنز کی ضرورت تھی۔ آخری اور کی چوتھی گیند پر جب فاطمہ نے دو رنز بنا کر اسکور برابر کیا تو سوپر اوور کی تیاریاں شروع کونے ہی والی تھیںکہ پانچویںگیند پر فاطمہ نے چوکا لگا کر پاکستان کو شاندار فتح دلادی۔سری لنکا کی جانب سے بی ایم کماری 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہیں جبکہ پربودھنی، رانا سنگھے اور سریوردنے نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20اووروں میں6وکٹ پر129رنز بنائے۔
جس میں اے سنجیوانی کی 58گینوںپر 8چوکوں کی مدد سے 61رنز کی اننگز شامل ہے۔این این ڈی سلوا نے 34گینوں پر 2چوکوں کی مدد سے35رنز بنائے ۔سری لنکا کی پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئیں۔

Title: javerias record fifty helps pakistan clinch thriller | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply