مارش کی سنچری بھی آسٹریلیا کو شکست اور سریز میں0-2سے پیچھے ہونے سے نہ روک سکی

کارڈیف: انگلستان کے خلاف ایک بڑے اسکور کے میچ میں آسٹریلیاکی ٹیم 343رنز ٹارگٹ کے تعاقب میں 38رنز کے فرق سے ہار گئی۔ ایک موقع پر جب شان مارش کی شاندار سنچری کے بعد اگا رکی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا 45اووروں میں300رنز بنا نے کے باعث جیت کی دہلیز تک پہنچتی نظر آرہی تھی کہ فاسٹ بولر پلنکٹ اور لیگ اسپنر عادل رشید نے دیکھتے ہی دیکھتے بساط پلٹ دی اور محض دو اووروں میں آخری چار بلے بازں بشمول سنچری ساز مارش کو آو¿ٹ کر کے آسٹریلیاکو جیت کی دہلیز کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا اور پوری ٹیم304رنز پر سمٹ گئی۔

ما رش نے 116بالوں پر 10چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے131،اگار نے 42گیندوں پر 7چوکوں کے ساتھ46اومیکسویل نے 34گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ31رنز بنائے۔پلنکٹ نے چار اور عادل رشید نے تین وکٹ لیے۔جبکہ معین علی کو دو اور ووڈ کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل افتتاحی بلے باز جسٹن رائے کی شاندار سنچری کے بعد کپتان بٹلر کی طوفانی بلے بازی کی مدد سے انگلستان نے مقررہ50 اووروں میں8وکٹ پر 342رنز بنائے تھے۔70بالوں پر 8چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے91 رنز کی غیر مفتوح اننگز ہی انگلستان کو اتنا بڑا اسکور بنانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

رائے نے 108گیندوں پر 12چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 120اوربیرسٹو نے 24گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42رنز بنائے۔آسٹریلیاکی جانب سے فاسٹ بولروں جائی رچرڈسن، ولیم رچرڈسن اوت ٹائی نے دو دو اور اسٹونس نے ایک وکٹ لی۔ جیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلستان نے 5ون ڈے میچوں کی سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jason roy and jos buttler put england out of reach despite shaun marsh heroics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply