نشیکوری نے لندن میں ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لیے کوالی فائی کر لیا

لندن:جاپان کے چوٹی کے کھلاڑی کی نشیکوری نے اگلے ماہ لندن میں ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ چوتھی رینکنگ کے نشیکوری نے اس طرح مسلسل تیسری بار ورلڈ ٹور فائنلس میں جگہ بنائی ہے۔
ورلڈ ٹور کے منتظمین نے بدھ کو نشیکوری کے نام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائنلس کیلئے کوالیفائی کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔26 سالہ نشیکوری کے علاوہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا نوواک جوکووچ، برطانیہ کے اینڈی مرے، سوئزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورنکا اور کینیڈا کے ملوس راونک ہیں۔ نشیکوری کے لئے یہ سال اچھا رہا۔
انہوں نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں، یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے علاوہ میفلس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japans kei nishikori qualifies for atp tour finals in london in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply