جموں کشمیر۔ ہریانہ ڈرا میچ میں شوبھم کھجوریہ کی سنچری

کٹک: جموں کشمیر نے شبھم کھجوریہ (ناٹ آوٹ 110) اور پرنب گپتا (80) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہریانہ کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ سی میچ کے چوتھے اور آخری دن بدھ کو تین وکٹ پر 249 رن بنا کر میچ ڈرا کرا لیا۔ میچ کے ڈرا ہونے سے جہاں ہریانہ کو پہلی اننگز کی سبقت کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملے وہیں جموں کشمیر کے اکاؤنٹ میں ایک پوائنٹس گیا۔
ہریانہ اپنے گروپ میں چھ میچوں میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 19 پوائنٹس کے ساتھ آندھرا کے بعد دوسرے نمبر ہے جبکہ جموں کشمیر چھ میچوں میں ایک جیت اور دو ڈرا کے ساتھ 11 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ہریانہ نے اپنی پہلی اننگز میں رجت پالیوال (194)، نتن سینی (90)، سنجے پہل (59) اور روہت شرما (50) کی شاندار کارکردگی کی بدولت 502 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا جس کے جواب میں جموں کشمیر پہلی اننگز میں 262 رن پرسمٹ گئی تھی اور اسے فالو آن کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu kashmir draw against haryana in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply