انگلستان نے نیوزی لینڈ دورے کا آغاز ٹی ٹونٹی میچ 7وکٹ سے جیت کر کیا

کرائسٹ چرچ: جیمس وینس کی شاندار ہا ف سنچری اور کپتان ایوان مورگن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 54رنز کی پارٹنر شپ کی مدد سے انگلستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔

154کے ہدف کے تعاقب میں انگلستان اگرچہ پاور پلے میں ہی صرف37اسکور پر افتتاحی بلے باز ڈیوڈ ملان سے محروم ہو گیا ملان نے 13گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے11رنز بنائے۔ ابھی نصف منزل بھی طے نہیں ہوئی تھی کہ دوسرے افتتاحی بلے باز جانی بیرسٹو بھی68مجموعے پر 28گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ35رنز بناکر داغ مفارقت دے گئے ۔

اور انگلستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی کیونکہ مقررہ20اووروں کے نصف ہی باقی بچے تھے اور ہدف پار کرنے کے لیے ابھی مزید 86رنز درکار تھے ۔ لیکن وینس اور مورگن نے اعصاب برقرار رکھتے ہوئے نہایت تیزی کے ساتھ ہدف کا تعاقبکیا اور محض 31گیندوں پر 54رنز بنا کر پیچھے آنے والے بلے بازوں کے لیے راہ اتنی آسان کر دی کہ ابھی 1.3اوور باقی تھے کہ 18ویں اوور کی تیسری گیند پر مورگن نے ساؤدی کی آف اسٹمپ سے باہر کی گئی شارٹ گیند کو مڈ وکٹ کے اوپر سے چھکے کے لیے نکال کر ہدف پورا کر دیا۔

وینس نے 38گیندوں پر 59رنز بنائے اور سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ مورگن نے 21گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے34اور بیلنگز نے 11گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ14رنز بنائے اور دونوں ہی غیر مفتوح رہے۔انگلستان کے تینوں وکٹ مچل سینٹنرنے لیے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر کیوی ٹیم نے مقررہ20اووروں میں 5وکٹ پر 153رنز بنائے۔

روز ٹیلر 35گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ44رنز بنا کر نمایاں رہے۔وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ نے 26گیندوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کی مدد سے32اور ڈیرل مچل نے 17بالوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے30 رنز بنائے۔جیمس وینس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: James vince seals victory after englands young guns impress with the ball in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.