دورہ ہند کے لیے اینڈرسن انگلستان کی ٹیم میں شامل نہیں ظفر انصاری اور حسیب حامد ٹیم میں شامل

لندن:انگلینڈ نے آئندہ ماہ سے شروع ہو رہے ہندوستان کے دورے کے دوران پانچ ٹیسٹ میچون کی سریز کے ابتدائی تین ٹسٹ میچوں کے لیے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کو شامل نہیں کیا ۔ اس سے پہلے کپتان ایلیسٹیر کک نے بھی کہا تھا کہ اینڈرسن کا نو سے 13 نوبر تک راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا ممکن نہیں ہو گا اور باقی کے دورے میں ان کی دستیابی کو لے کر بعد میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فی الحال وہ تین تیز گیند بازوں اور تین اسپنروں کے ساتھ ہی اتریں گے۔ہندوستانی دورہ میں انگلینڈ کی ٹیم میں تیزگیندبازوں اسٹیون فن اور جیک بال اور اسپنر ظفرانصاری کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔انگلینڈ کو ہندوستان کے دورے میں پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی شروعات نو نومبر سے ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ نو سے 13 نومبر تک راجکوٹ میں، دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک وشاکھا پٹنم میں اور تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹیسٹ ممبئی میں آٹھ سے 12 دسمبر اور آخری ٹیسٹ چنئی میں 16 سے 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم اس طرح ہے-ایلیسٹیر کک (کپتان)، معین علی، ظفر انصاری، جانی بیرسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، گیرےتھے بیٹی ، اسٹیورٹ براڈ، جوس بٹلر، بین ڈکیٹ، اسٹیو فن، حسیب حامد، عادل رشید، جو روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: James anderson not included for the first three tests in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply