ہرڈل ریس چمپین کیلس اسپینسر کوڈوپ ٹیسٹ میں بری قرار دیا گیا

کنگسٹن: 2014 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں 400 میٹر ہرڈل ریس کی چیمپئن جمیکا کی دھاوکا کیلس اسپینسر ڈوپ ٹیسٹ میں بری قرار دی گئی ہیں اور اب وہ فوری طور پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔30 سالہ اسپینسر کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے کی سماعت ایک تین رکنی آزاد پینل نے کی۔ پینل کی صدارت کر رہے اٹارنی کینٹ گیمن نے اسپینسر کے بری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپینسر پر الزام طے کرنے والا جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن اس بات کو ثابت نہیں کر پایا ہے کہ اسپینسر کا ڈوپ ٹیسٹ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کیا گیا تھا۔ گیمن نے معاملے کی دو روزہ سماعت مئی میں جمیکا کانفرنس سینٹر میں کی تھی۔
گیمن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ معاملے کی سماعت کے بعد ہم اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ اسپینسر نے اینٹی ڈوپنگ شعبہ جاتی کمیشن قوانین کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کی تھی۔ ا سپینسر کے ڈوپ ٹیسٹ میں بری ہونے کا مطلب ہے کہ ان پر عائد چاربرس کی پابندی ختم ہو گئی ہے اور وہ اب فوری طور پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد 2009 کی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سپینسر ابھی 22 سے 25 جون تک ہونے والی جمیکا کی قومی سینئر چیمپئن شپ میں حصہ لے سکیں گی۔ اس چیمپئن شپ سے چار سے 13 اگست میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لئے کیریبین ٹیم کو منتخب کیا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamaican hurdler spencer cleared of anti doping rule violation in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply