سابق عالمی شطرنج چمپین وشوناتھن آنند نے بھی جلی کٹو کی حمایت کی

چنئی: معروف اداکار کمل ہاسن کے جلی کٹو(سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل) کی حمایت کئے جانے کے بعد اب سابق شطرنج عالمی چمپیئن وشوناتھن آنند نے بھی اسے حمایت دی ہے۔ مایہ ناز شطرنج کھلاڑی نے کل ٹوئیٹ کرکے کہا ” میری ریاست پھر سے ترقی کررہی ہے ، ایک آواز میں ، پر امن طریقے سے ، جس پر فخر کی جانا چاہئے۔“
انھوں نے کہا ” آج کی نسل ماڈرن بھلے ہی ہو گئی ہو لیکن ثقافت کی جڑ آج بھی مضبوط ہے۔جلی کٹو ایک ثقافتی علامت ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ میں جانوروں کے حقوق کی حمایت کرتاہوں لیکن یہاں بات دوسری ہے۔ یہ ثقافت سے جڑا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ روایت جلی کٹو پر لگی پابندی ہٹانے اور پیٹا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر بڑی پیمانہ پر لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jallikattu is a cultural symbol respect it viswanathan anand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply