محمدشامی اورجڈیجہ نے چوتھے ہی روز سری لنکا کی شکست نوشتہ دیوار کر دی

نئی دہلی: دوسری اننگز میں شکھر دھون، وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ہاف سنچریوں اور چتیشور پجارا کی 49رنز کی شاندار اننگز کے بعد فاسٹ بولر محمد شامی اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کی تباہ کن بولنگ نے چوتھے روز ہی سری لنکا کی شکست نوشتہ دیوار کر دی۔410ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے ابھی 31رنز ہی بنائے ہیںکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
محمد شامی نے جن کا پہلا اسپیل ہی بہت فائری رہا ایک زبردست باؤنسر پر افتتاحی بلے باز سمارا وکرما کو سلپ میں انفرادی اسکور5پر رہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔ابھی سری لنکا اس جھٹکے سے سنبھلابھی نہیں تھا کہ دباؤبڑھانے کے لیے اٹیک پر لائے گئے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے اپنے پانچویں اور اننگز کے 16ویں اوور کی پہلی اور چوتھی گیند پر بالترتیب کرونا رتنے اور نائٹ واچ مین آر لکمل کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو بے حال کر دیا۔
کھیل کا وقت ختم ہوا تو اس وقت تک سری لنکا کے تین کھلاڑی محض31رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔اس سے قبل ہندوستان نے پہلی اننگز میں ملی163رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز کھیلتے ہوئے5وکٹ پر 246رنز پر اننگز ڈکلئیرکردی اور سری لنکا کو 410رنز کا ہدف دیا۔اگرچہ دوسری اننگز میںمحض 29 اسکور پر ہی اسکے دو بلے باز پہلی اننگز میںسنچری بنانے والے مرلی وجے اور اجنکیا رہانے آؤٹ ہو گئے۔ لیکن شکھر دھون اور چتیشور پجار ا نے تیسر وکٹ کے لیے 77رنز کی پارٹنر شپ کر کے اسکور106تک پہنچا یا ۔
اس اسکور پر پجارا 66بالوں کی اننگز میں5چوکوں کی مدد سے49رنز بنا کر آف اسپنر ڈی سلوا کی گیند پر سلپ میں میتھیوز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔144اسکور پر دھون بھی91گیندوں پر5چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 67رنز بنا کر اسپن بولر سنڈاکن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان وراٹ کوہلی کو روہت شرما جیسے قابل اعتماد بلے باز کا ساتھ مل گیا اور یہ دونوں پانچویں وکٹ کے لیے90رنز کی پارٹنر شپ کرتے ہوئے اسکور 234تک لے گئے۔
اساسکور پر کوہلی آوٹ ہو گئے لیکن اس وقت تک وہ 58گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ہاف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو400کی سبقت کے قریب پہنچا چکے تھے۔ روہت اور کوہلی نے پہلی اننگز میں بھی پانچویں وکٹ کے لیے135رنز بنائے تھے۔روہت شرما کی ہاف سنچری مکمل ہوتے ہی کوہلی نے اننگز ختم کرنےکا اعلان کر دیا۔ روہت 49گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے50رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ سری لنکا کی جانب سے گماگے، ڈی سلوا، پریرا ، سناڈکن اور لکمل نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jadejas strikes keep india on course for 2 0 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment