جڈیجہ کے اسپن جادو میں انگلینڈ بھسم،ہند نے سریز 4-0سے جیت لی

چنئی: ہندوستان کی پہلی اور واحد اننگز میں کرن نائر کی ٹریپل سنچری سے یادگار بن جانے والے چنئی ٹیسٹ میچ کو لیفٹ آرم اسپن بولر رویندر جڈیجہ کے اسپن جادو نے اس وقت اور بھی یادگار بنا دیا جب جڈیجہ نے انگلستان کی دوسری اننگز میں سات وکٹ اور میچ میں 10وکٹ لے کر انگلینڈ کو ایک اننگز اور75رنز سے شکست دینے میں نمایاں رول ادا کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف یہ پانچ ٹسیٹ میچوں کی سریز 4-0سے جیت لی۔اگرچہ انگلینڈ کے کپتان نے میچ ڈرا کرنےکے لیے بلے کے بجائے منفی چالوں سے کام لینے کی کوشش کی اور اس کے لیے کبھی انہوں نے بلے بازوں کا حال احوال دریافت کرنے اور ان کو طبی امداد بہم پہنچانے کے بہانے کبھی فیزیو تھراپسٹ کو بھیجا تو کبھی بلے بازوں نےبلابدلنے اور گلو بدلنے میںوقت ضائع کیا لیکن رویندر جڈیجہ بھی کچھ زیادہ ہی جلدی میں نظر آرہے تھے اس لیے انہوںنے آؤ دیکھا نہ تاؤ اپنے25ویں اور اننگز کے88ویں اوور کوہی آخری اوور بنانے کے لیے اس اوور کی تیسری اور چھٹی گیند پر براڈ اور بال کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو مزید بہانے ترا شنےسے روک دیا اورپوری ٹیم207رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جڈیجہ کو سات وکٹ ملے جبکہ امیش، امیت اور ایشانت نے ایک ایک وکٹ لی۔ انگلستان کی طرف سے کپتان کک اور ساتھی افتتاحی بلے باز جیننگز نے پہلے وکٹ کے لیے101رنز بنائے لیکن اس کے بعد کوئی بلے باز جڈیجہ کے جھٹکوں کو سنبھال نہیں سکا اور باقی 9وکٹ محض106رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔کک نے 49، جیننگز نے، معین علی نے44ا ور اسٹوکس نے 23رنزبنائے۔کرن نائر کو ان کی ٹریپل سنچری کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jadejas seven seals 4 0 win for india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply