جڈیجہ اور ایشانت کی تباہ کن بولنگ سے ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 208رنز سے ہرایا

حیدر آباد: لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور فاسٹ بولر ایشانت شرما کی طوفانی رفتار سے کی جانے والی سوئنگ بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں208رنز سے شکست دے کر اپنی ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ اور بہتر کر لیا۔بنگلہ دیش نے جب آخری روز اپنی اننگز شروع کی تو بنگلہ دیش کو 355رنز کی اور ہندوستان کو سات وکٹوں کی ضرورت تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے اس کے باقی سات بلے بازوں نے تو میچ جیتنا تو دور کی میچ بچانے تک میں کامیابی حاصل نہ کی جبکہ ٹیم انڈیا کے بولروں نے آخری سیشن سے پہلے ہی بنگلہ،دیش کے رہے سہے7وکٹ گرا کر ہندوستان کو 19ویں ٹسٹ میچ تک غیر مفتوح رہنے اور لگاتار چھٹی سریز جیتنے کا موقع دیا۔
البتہ کپتان مشفق رحیم اور محمود اللہ نے پانچویں وکٹ کے لیے 56رنز کی پارٹنر شپ کر کے ضرور میچ بچانے کی سنجیدہ کوشش کی۔لیکن اس کے بعد جڈیجہ اورم ایشانت نے کسی بلے از کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور محض 88رنز کے اضافہ سے اس کے باقی پانچ کھلاڑیون کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ 64رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی جانب سے اشون اور جڈیجہ نے چار چار اور ایشانت نے دو وکٹ لیے۔ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت میں 19ٹیسٹ میچوں کے سفر میں ٹیم انڈیا صرف4ٹیسٹ میچ ہی ہاری ہے۔
اس سے قبل ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 388 پر سمیٹنے کے باوجود فالوآن نہیں کرایا اور اپنی دوسری اننگز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ہندستان نے اپنی دوسری اننگز 29 اوور میں چار وکٹ پر 159 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی۔ہندستان کو پہلی اننگز میں 299 رنز کی بڑی سبقت ملی تھی۔ ہندستان نے اس طرح بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 459 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ ہندستان نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش کے تین بلے بازوں کو 103 رن کے اسکور تک پویلین کی راہ دکھا دی۔اشون نے ان تین میں سے دو وکٹ لئے جبکہ ایک وکٹ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کے حصے میں گیا۔اشون نے تمیم اقبال (3) اور مومن الحق (27) کو آؤٹ کیا۔جڈیجہ نے سومیہ سرکار (42) کا وکٹ لیا۔ اشون نے صبح بنگلہ دیش کی اننگز میں مشفق الرحیم (127) کو آؤٹ کرکے اپنا 250 واں وکٹ لیا اور سب سے تیز 250 وکٹ پورے کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔انہوں نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jadeja ishant wrap up indias 208 run win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply