اٹلی کا فٹبال کھلاڑی ڈیوڈ آسٹوری ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا

روم: اٹلی کے انٹرنیشنل فٹبالر ڈیوڈ آسٹوری ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں ایک ہوٹل کے کمرے جہاں وہ مقیم تھے مردہ پائے گئے۔ان کے کلب فیورین ٹیناکے ترجمان نے کہا کہ پوسٹمارٹم سے پہلے وہ موت کا سبب نہیں بتا سکتے۔
فیورن ٹیونا کے میچ کے علاوہ اتوار کو گینووا اور گیگلیاری کے درمیان میچ بھی آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا کیونکہ آسٹوری ان دونوں کلبوں کی جانب سے کھیل چکے تھے۔
جب اسٹیڈیم کی ویڈیو اسکرین پر دفاعی کھلاڑی آسٹوری کی موت کا اعلان کیا گیا تو میچ سے قبل وارم اپ ہو رہے کئی کھلاڑی میدان سے باہرچلے گئے۔آسٹوری نے اے سی میلان سے اپنے فٹبال کیریر کا آغاز کیا تھا ۔وہ 14بار اٹلی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: italian footballer davide astori found dead in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply