باجپئی نے کہا تھا : تب تو میں پاکستان میں بھی آسانی سے الیکشن جیت جاؤں گا

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی ،جن کا جمعرات کو انتقال ہو گیا ،ہر فن مولا تھے ۔وہ ایک بہترین شاعر، ایک صحافی اور شاطر سیاست داں تھے ۔لیکن شاید بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ باجپئی کھیلوں سے زبردست لگاؤ رکھتے تھے۔

پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات رکھنے کی ہمیشہ پرزور وکالت کرنے والے باجپئی نے دو متحارب ملکوں کے درمیان دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لیے کرکٹ کو ایک سفاتی آلہ کے طو ر پر استعمال کیا۔

2004میں باجپئی جی سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان گے ۔نئے از سر نو شروع ہونے والے تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے لیے باجپئی حکومت نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ، جس کی قیاد تاس وقت سوربھ گنگولی کر رہے تھے،پاکستان کا مکمل دورہ کرنے کی اجازت دے دی ۔اور19سال بعد ہندوستان کی پہلی کوئی کرکٹ ٹیم سرزمین پاکستان پر ایک دو میچ نہیں بلکہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل مکمل کرکٹ سریز کھیلنے گئی۔

ان کے اس اقدام نے سرحد کے دونوں پار حیر ت انگیز تبدیلیاں رونما کیں اور دونوں ملکوں میں باجپئی کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہوا اور وہ پاکستان میں بھی نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھے جانے لگے بلکہ ہر دلعزیز ہندوستانی رہنما ہو گئے۔باجپئی نے اس وقت ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات میں تلقین کی تھی کہ کھیل ہی نہیں دل بھی جیت کر آیئے۔

باجپئی کے استقبال میں کراچی میں جا بجا آویزاںپوسٹروں اور بینروں اور بل بورڈز پر ان کے قدم آدم فوٹو اور خوش آمدید جیسے جملے دیکھ کر انڈین ایکسپریس کے نمائندہ خصوصی نے جب اس جانب ان کی توجہ دلائی تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا تھا کہ تب تو میں پاکستان میں بھی آسانی سے چناؤ جیت جاؤں گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It will be easier to win elections in pakistan joked atal bihari vajpayee in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply