پاکستان کرکٹ ٹیم صحیح سمت کی جانب گامزن:اظہر علی

شارجہ: (یو این آئی)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0۔2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ ٹیم صحیح سمت میں گامزن ہے۔تاہمحالات سدھرنے میں وقت لگے گا۔ظہرعلی کو ورلڈ کپ 2015 کے بعد مصباح الحق کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا تھا جنھوں نے ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ساتھ ون ڈے میچز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے فوری بعد اظہرعلی کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں تاریخی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف منعقدہ سیریز میں ٹیم کو 4۔1 سے شکست ہوئی تھی۔انگلینڈ سے شکست کے بعد اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کی آوازیں بلند ہونے لگی تھیں۔مسلسل ساتویں فتح حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ٹیم کی دوبارہ تشکیل چاہتے ہوں تو جتنے کپتان بدلیں کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم اس کے لیے ڈیڑھ سے دوسال کا عرصہ لگے گا۔
پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا۔.دوسری جانب پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لیے اگلے سال ستمبر تک کم از کم آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ پاکستانی کپتان نے ٹیم کی سمت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہترین آل راؤنڈرز ہیں ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It takes time to improve things says azhar ali in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply