سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کا نتیجہ آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی: روہت شرما

دھرم شالہ (ہماچل پردیش)سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سریز کے پہلے ہی میچ میں قلیل اسکور پر آؤٹ ہونے اور پھر میچ 7وکٹ سے ہارجانے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یاس میچ کا نتیجہ آنکھیںکھول دینے ولا ا ہے اور ہم اس میچ سے سبق لیں گے۔ واضح رہے کہ کم اسکور کے اس میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو 7وکٹ سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ہماچل پردیش کے دھرمشالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کو 112کے معمولی اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد ہدف کے تعاقب میں اگرچہ سری لنکا نے بھی بہت مایوس کن آغاز کیا۔اورمحض19رنز پر گونارتنے اور تھیرامانے کو آؤٹ کر دیا۔ گونا ررتنے کو بومرا نے ایک رن پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ تھیرا مانے کو صفر پر بھونیشور کمار نے دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 65مجموعی اسکور پر پانڈیا نے تھرنگا کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے 46گیندوں پر10چوکوں کی مدد سے49رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد میتھیوز اور ڈیکے والا نے بالترتیب25اور26رنز بنا کرچوتھے وکٹ کے لیے49رنز بنائے اور غیر مفتوح رہتے ہوئے 20.4اوورں میں 3وکٹ پر 114رنز بنا کر ہدف پورا کر لیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کر کے سری لنکا نے اپنے فاسٹ اٹیک سے دوسرے اوور سے ہی ٹیم انڈیا کی بیٹنگ صف میں افراتفری مچادی اور ایسی کمر توڑی کہ ابھی17واں اوور اور مجموعی اسکور29ہی تھا کہ اس کے 7بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے ۔ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہندوستانی بلے باز صرف حاضری لگانے آرہے ہیں۔سری لنکا کے بولنگ اٹیک کا یہ عالم تھا کہ ٹیم انڈیا کے 8بلے باز دو عددی ہندسہ تک میں بھی نہ پہنچ سکے۔دونوں افتتاحی بلے باز کپتان روہت شرما اور شکھر دھون کے وکٹ پلک جھپکتے میں گر گئے۔ شکھر دھون ابھی صفر پر ہی تھے کہ میتھیوز کے پہلے اور اننگز کی دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ روہت دو رنز بنا کر فاسٹ بولر سورنگالکمل کے4میں سے پہلا شکار بنے۔اس کے بعد لکمل کے ساتھ دوسرے فاسٹ بولر پردیپ فرنانڈونے محاذ سنبھال لیا۔ایک اینڈ سے وکٹ گر رہے تھے اور دوسرے اینڈ پر کھڑے مسٹر کول دھونی بیچارگی سے وکٹوں کی جھڑی دیکھ رہے تھے۔
لیکن انہوں نے اپنے اوسان خطا نہ ہونے دیے اور تجربہ اور سینیارٹی کا بھرپور مظاہر ہ کرتے ہوئے ساتھی بلے بازوں کو بولروں کا سامنا کرنے سے بچانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش جاری رکھی اور87گیندوں پر 10چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے65رنز بنائے۔ ہاردیک پانڈیا نے 10گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ10 اور کلدیپ یادو نے 25گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے19رنز بنائے۔لیکن وہ بھی کب تک کریز پر ڈٹے رہتے ۔آخر کار پریرا کو اپنی وکٹ دے کر انہیں بھی اس اننگز میں وکٹ لینے والے بولروں میں شامل کر دیا۔اور پوری ٹیم 38.2اووروں میں 112رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔لکمل کو چار وکٹ اور پردیپ فرناڈو کو دو وکٹ ملے جبکہ دھننجے، پریرا اور پاتھی رانا کو ایک ایک وکٹ ملا۔سرانگا لکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is an eye opener we will learn from it rohit in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply