اسمتھ اور ہیڈن کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سوپر لیگ چیمپین شپ جیت لی

دوبئی: ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ئی در آمدات ڈیون اسمتھ اور بریڈ ہیدن کی شاندار ہاف سنچریوںکی مدد سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو6وکٹ سے شکست دے کر 2015/16کی پاکستان سوپر لیگ چمہین شپ جیت لی۔مقررہ 20اوروں میں 175رنز بنانے کے ٹارگٹ کے تعاقب میں اسمتھ اور شرجیل پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے پہلے ہی اوور سے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے کم و بیش ایک تہائی منزل طے کر لی ۔لیکن 5.4اووروں میں54رنز پر اس پارٹنر شپ کو ناتھن میک کولم نے شرجیل خان کو 12کے انفرادی اسکور پر صاف بولڈ کر دیا۔شرجیل نے ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ 11گیندوں پر یہ رنز بنائے۔ لیکن تیسرے نمبر پر کھیلنے آنے والے آسٹریلیائی بلے باز ہیڈن نے شرجیل کی کمی کا کوئی احساس نہیںہونے دیا اور نہ صرف ا ننگز وہیں سے شروع کی جہاں شرجیل چھوڑ گئے تھے بلکہ ٹیم کو اس راہ پر ڈالنا شروع کر دیا جو ٹرافی کی جانب جاتا تھا۔اور انہوں نے اسمتھ کے ساتھ مل کر گیند کو میدان کے گوشہ گوشہ کی سیر اور فیلڈروں کو رقص کرانا شروع کر دیا۔ کئی بار تو ایسا ہوا کہ اسمتھ اور ہیڈن نے کچھ ایسے زناٹے دار شاٹ لگائے کہ ابھی کوئی کھلاڑی اپنی جگہ سے ہل بھی نہیںپاتا تھا کہ گیند زمین پر سرعت سے یا ہوا میں پلک جھپکتے میں باو¿نڈر پار کر جایا کرتی تھی۔ابھی 8اوور ہی ہوئے تھے کہ اسمتھ نے 32گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ہاف سنچری مکمل کر لی۔ادھر ہیڈن بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی 16ویں اوور میں 32گیندوں پر ہی اپنی ہاف سنچری کر لی۔ اس کے لیے انہوں نے دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ہیڈن کی ہاف سنچری ہوتے ہی اگلی گیند پر اسمتھ ذوالفقار بابر کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آو¿ ٹ ہو گئے۔ لیکن اس وقت تک اسلام آبدا کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ چکی تھی۔رہی سہی کسر خالد لطیف نے 7 گیندوںپر 3چوکوں کی مدد سے16رنز بنا کر پوری کر دی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈیٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد شہزاد اور سری لنکا کے سنگ کارا کی ہاف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20اوروں میں7وکٹ پر 174رنز بنائے۔ شہزاد نے 39گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے اور سنگ کارا نے 32بالوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے55رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل تین اور طویل قامت محمد عرفان دو وکٹ لے کر نمایاں رہے۔اسمتھ میں آف دی میچ اور انگلستان کے روی بوپارا مین آف دی سریز قرار دیے گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamabad united won pakistan super league championship in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply