کرناٹک کے خلاف رنجی میچ کے لیےگوتم گمبھیر اور ایشانت شرما دہلی کی ٹیم میں واپس

کولکاتا:ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر اور بخار سے ابھرنے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما کرناٹک کے خلاف جمعرات سے ایڈن گارڈن میدان پر شروع ہونے جا رہے رنجی ٹرافی میچ میں دہلی کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ گمبھیر کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں انتخاب کیا گیا تھا۔
لیکن اس تجربہ کار بلے باز کو اندور میں ہوئے تیسرے ٹیسٹ میں ہی کھیلنے کا موقع مل پایا تھا۔ ایشانت بھی ٹیسٹ سیریز کا حصہ تھے لیکن چکن گنیا کی وجہ سے وہ کھیل نہیں پائے تھے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز چل رہی ہے جس میں یہ دونوں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں کھلاڑی اب رنجی ٹرافی میچ میں اپنی گھریلو ٹیم دہلی میں واپسی کر رہے ہیں۔ گمبھیر نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ٹیسٹ میں آخری گیارہ میں شکھر دھون کی جگہ کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی.دہلی نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
گمبھیر، ایشانت اور سبودھ بھاٹی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی بولر نودیپ سینی اور پردیپ سنگوان کو ٹیم میں نہیں رکھا گیا۔ موہت شرما کو ٹیم سے ہٹایا گیا ہے۔ دہلی نے گزشتہ میچ مہاراشٹر کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں نوجوان اوپنر رشبھ پنت نے ٹرپل سنچری لگائی تھی۔ وہیں کرناٹک کے کپتان ونے کمار پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے رنجی ٹرافی میں دہلی کے خلاف ہونے والے مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ کرون نائر ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ تیز گیند باز اور کپتان ونے کو جھارکھنڈ کے خلاف میچ کے دوسرے دن پٹھوں میں کھنچاہوگیا تھا۔ وہ اس کی وجہ سے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے۔
ونے کی واپسی کے بارے میں وقت طے نہ ہونے کی صورت میں ٹیم کے نائب کپتان کرون نائر کو کپتانی کا ذمہ دی گئی ہے۔ نائر کے لیے یہ کپتانی میں پہلا قدم بھی ہوگا۔ 32 سالہ فاسٹ بولر نے جھارکھنڈ کے میچ میں محض 2۔3 اوور ہی گیند بازی کی تھی۔ لیکن وہ دہلی کے خلاف سری ناتھ اروند اور رونت مورے کی جگہ لے سکتے ہیں۔ رنجی ٹورنامنٹ میں کرناٹک کو گزشتہ ڈرا میچ سے تین پوائنٹس ملے تھے اور وہ گروپ بی میں اب ساتویں نمبر پر ہے جبکہ راجستھان سب سے اوپر ہے۔ دہلی نے اب تک دو میچوں میں سات پوائنٹس لئے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ishant sharma gautam gambhir return to delhi team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply