عرفان پٹھان کو گجرات لائنز نے خرید لیا

نئی دہلی: گجرات لائنز نے ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ڈیون براوو کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باعث باقی دنوں کے لئے ٹیم انڈیا کے سابق بولنگ آل راو¿نڈر عرفان پٹھان کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ براوو گزشتہ میچ کے دوران پٹھے کھنچ جانے کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ عرفان کی اس ایڈیشن کے لئے فروری میں ہوئی نیلامی میں 50 لاکھ روپے بنیادی قیمت رکھی گئی تھی لیکن اس نیلامی میں انہیں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔ 32 سالہ عرفان نے اپنے ٹویٹر اور اسٹاگرام پیج پر گجرات لائنز کی جرسی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے گجرات لائنز کا حصہ بننے کی اطلاع دی۔ 102 آئی پی ایل میچوں کا تجربہ رکھنے والے عرفان اس سے پہلے چنئی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولس، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرس حیدرآباد اور رائزنگ پونے سپرجائٹس کیلئے کھیل چکے ہیں۔ عرفان نے آئی پی ایل میں گیند بازی میں اب تک 80 وکٹ لئے ہیں جبکہ اپنے بلے سے انہوں نے 120 کے اسٹرائک ریٹ سے 1137 رن بھی بنائے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں پونے کے لئے کھیلتے ہوئے وہ کوئی بھی کمال نہیں دکھا سکے تھے اور تین مقابلوں میں انہوں نے محض 11 رن بنائے تھے۔ واضح رہے کہ گجرات لائنز کے لئے یہ سیشن اچھا نہیں رہا ہے اور انہوں نے اب تک کھیلے گئے کل سات میچوں میں سے دو میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irfan pathan replaces bravo in gujarat lions squad in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply