عرفان پٹھان باپ بن گئے

بڑودہ: ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان خان پٹھان منگل کو بیٹے کے باپ بن گئے۔ اس کی اطلاع خود عرفان پٹھان نے ٹویٹر کے توسط سے دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کی اہلیہ صفا بیگ کو منگل کی دوپہر ایک بیٹا تولد ہوا ہے اور زچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔
انہوں ننے ٹوئیٹ میں کچھ اس طرح کہا” اس احسا کو بیان کرنا مشکل ہے……..اس میں ایک بہترین سی کشش ہے، خدا نے مجھے ایک بیٹا عطا کیا ہے۔ عرفان پٹھان جب اپنے عروج پر تھے تو انہیں ہندوستان کے فاسٹ بولنگ کا شعبہ کانہایت بیش قیمت اثاثہ قرار دیا جاتا تھا۔
عرفان پٹھان کو ایک بیٹا مل گیا ہے جسے وہ فخر سے بتائیں گے کہ2007میں جب پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلا گیا تو وہ ٹورنامنٹ ہندوستان نے جیتا تھا اور جس ٹیم نے یہ کپ جیتا تھا اس نے فائنل میں پاکستان کو ہرایا تھا اور وہ فائنل کے مین آف دی میچ تھے۔
وہ اسے یہ بھی بتائیں گے کہ پاکستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irfan pathan blessed with a baby boy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply