آئرلینڈ اور افغانستان ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا میچ بارش کی نذر

بیلفاسٹ: آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بیلفاسٹ میں جانے والے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں جیسے ہی اسٹیڈیم پہنچیں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس سے سارا گراؤنڈ گیلا ہو گیا اور کھیلنے کے قابل نہیں رہا۔
موسلا دھار بارش نہ رکنے کے باعث میچ امپائرز ایان رماگے اور رولانڈ بلیک نے متفقہ طور پر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سریز کے پہلے ہی میچ کو ڈرا قرار دے دیا۔سریز کا اگلا میچ منگل کو بیلفاسٹ میں ہی ہوگا۔ باقی میچز 14,17اور19جولائی کو ہوں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ireland afghanistan odi at stormont abandoned in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply