ایرانی معذورین کا دستہ ریو پیرالمپکس میں 24 تمغوں کے ساتھ واپس

ریو ڈی جنیرو: (یو این آئی)ایرانی دستہ ریو پیرالمپکس مقابلوں میں حصہ کے کر 24 تمغے جیت کر ریو ڈی جنیرو سے وطن واپس آیا ہے۔اس پیرالمپکس میں ایرانی دستے نے مجوعی طور پرجو24تمغے جیتے ان میں آٹھ طلائی، نو چاندی اور سات کانسی کے تمغے ہیں۔ ایرانی ایتھلیٹ کا حادثہ ریو پیرالمپکس کے اختتام سے ایک روز قبل پیش آیا۔ اڑتالیس برس کے سائیکلسٹ بہمن گلبارنڑاد سائیکل ریس کے دوران سڑک پر گر پڑے۔
اس حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اِس سے قبل کہ وہ طبی امداد کے لیے ریو ڈی جنیرو کے اسپتال تک پہنچائے جاتے دم توڑ گئے۔ گلبار نڑاد اس سائکلینگ مقابلے میں شریک تھے، جس میں جسمانی معذوری کے باوجود سڑک پر سائیکل چلانے کی مہارت دکھانا ہوتی ہے۔ اس ڈسپلن میں دو گھنٹے سے زائد سائکلنگ کرنی ہوتی ہے۔ وہ اِس مقابلے میں اس وقت اپنی سائیکل سے گر پڑے جب وہ ایک پہاڑ ی سڑک سے ڈھلان پر تھے۔
ایسا خیال کیا گیا ہے کہ ایرانی ایتھلیٹ ڈھلان سے اترتے وقت اپنا توازن قائم نہیں رکھ سکے تھے۔ اتوار کے روز پیرالمپکس کی اختتامی تقریب میں ایرانی ایتھلیٹ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دریں اثنا ایران کی والی بال ٹیم نے اپنا گولڈ میڈل سائیکل دوڑ میں زندگی ہار جانے والے بہمن گلبار نژاد کو وقف کرنے کا اعلان کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans sitting volleyball team dedicate gold medal in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply