ایرانی فٹبال ٹیم نے خود پر ایشیا کی بہترین ٹیم ہونے کی مہر تصدیق ثبت کرا لی

تہرا ن:ایرانی فٹبال ٹیم نے، جو تین ماہ پہلے چین کو شکست دے کر چار پوائنٹس کے گروپ مین پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایشیا کی بہترین ٹیم قرار دی گئی تھی، تاریخ دھراتے ہوئے ازبکستان کو شکست دے کر اپنے نام کے آگے ایشیا کی بہترین ٹیم ہونے کی مہر ثبت کرا لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فٹبال ٹیم ایک بار پھر ایشیا کی بہترین ٹیم منتخب ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھی ایران کی فٹبال ٹیم 4 مرتبہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس بار اس نے ازبکستان کو ہرا کر پانچویں بار ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
اس نے12جون کو ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈکپ کے ابتدائی مرحلے کے فائنل میں ایران نے ازبکستان کو دو گولوں سے شکست دی تھی ۔ اس فتح کے بعد ایران نے روس میں ہونے والے 2018 کے ورلڈکپ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ سنسنی خیز مقابلے میں ایران کے کھلاڑی سردار آزمون اور مہدی طارمی نے ایک ایک گول کر کے ایران کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran the best team in asia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply