کھلاڑیوں پر جوتے پھینکنے اور اسٹیدیم میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی کے بعد چنئی سوپر کنگز کے میچز پنے منتقل

چنئی: منگل کے روز آئی پی ایل کے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز جیت میں چنئی کے کھلاڑیوں پر میچ کے دوران جوتے پھینکنے کا دب جانے والے واقعہ نے اس وقت ا ہم موڑ اختیار کر لیا جب چنئی سوپر کنگز کو کہہ دیا گیا کہ وہ چنئی میں کھیلے جانے والے اپنے باقی تمام میچز مہاراشٹر کے شہر پنے میں کھیلے۔
واضح رہے کہ کے کے آر کے خلاف میچ کے دوران جب چنئی کی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی تو باؤنڈری پر تعینات رویندر جڈیجہ اور جنوبی افریقہ کھلاڑی فاف ڈوپلیسس کے اوپر جوتے پھینکے گئے تھے۔
پولس نے تماشائیوں میں سے ان لوگوں کو اٹھا لیا تھا جنہون نے جوتے پھینکے تھے۔ بعد ازاں انہیں باقاعدہ فرگتار کر لیا گیا۔ جوتے پھینکنے کی حد تک ہی معاملہ رہتا تو شاید چنئی کو اپنے میچ کھیلنے کےلیے گھریلو میدان کے فائدے سے محروم نہ ہونا پڑتا لیکن جب یہ دھمکی دی گئی کہ اگر چنئی میں کھیلنا جاری رکھا گیا تو استیڈیم میں سانپ چھوڑ دیے جائیں گے تو منجمنٹ نے فوراً ہی چنئی کے باقی میچز پنے منتقل کر دیے۔
واضح رہے کہ تملوں کا یہ مظاہرہ اور احتجاج جو انہوں نے چنئی سوپر کنگز کے کھلاڑیوں پرجوتے پھینک کر اور پھر انہیں پنے کارخ کرنے پر مجبور کرکے کیا ہے دراصل کاویری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سب کی توجہ مرکوز کرنا ہے۔ واضح ہو کہ پڑوسی ریاست کرناٹک سے کاویر ی دریا کے پانی کا تنازعہ برسوں سے جاری ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ipl matches 2018chennai shift to pune in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply