انادکٹ، کورین ، چکرورتی اور دوبے سب سے مہنگے بکے،پجارا اور برینڈن میک کولم کو کوئی خریدار نہیں ملا

جے پور: گلابی شہر جے پور گذشتہ روزآئی پی ایل2019 کا نیلامی بازار اس وقت مختلف رنگوں میں رنگ گیا جب مختلف رنگوں کی جرسی والے کھلاڑیوں کی خریداری کے لیے بازار بولیوں سے گونج اٹھا اور کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی خدمات کے عوض کروڑوں روپے کمائے۔

اس میں جہاں کچھ کھلاڑیوں کے بھاؤ بڑھے تو کچھ بڑے نام مثلاً چتیشور پجارا برینڈن میک کولم اور ایلکس ہیلز کو کوئی خریدار نہ ملا ۔جبکہ ان بڑے ناموں میں سے ایک یوراج سنگھ کو بازار بند ہونے سے چند منٹ قبل ممبئی انڈئینز نے دو کروڑ روپے میں خرید کر ان کی عزت بچا لی۔

اس بازار میں60کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی جن میں 20غیر ملکی اور40ہندوستانی ہیں۔کھلاڑیوں کی خریداری پر مجموعی طور پر106.80کروڑ روپے خرچ کیے گئے ۔ نیلامی میں دو کھلاڑی انادکٹ اور تمل ناڈو کے ورن چکرورتی سب سے مہنگے بکے۔ راجستھان رائلز نے گذشتہ نیلامی میں11.5کروڑ روپے میں خریدے جانے والے اناد کٹ کو8کروڑ چالیس لاکھ روپے میں اور کنگز الیون پنجاب نے بھی تمل ناڈو کے جادوئی اسپنر ورن چکرورتی کو 8کروڑ40لاکھ روپے میں خریدا۔

ان دونوں کے بعد تیسرے سب سے مہنگے کھلاری انگلستان کے آل راؤنڈر سام کورین رہے انہیں بھی کنگز الیون پنجاب نے ہی 7کروڑ 20لاکھ رپے میں خریدا۔علاوہ ازیںاس نے آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد شامی کو بی4کروڑ80لاکھ رپے میںخرید لیا ۔ آئی پی ایل کامنگل بازار ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے اگر بہت فائدے کا رہا تو ویسٹ انڈیز کے بھی ٹونٹی ٹونٹی کے ماہر کئی کھلاڑی زبردست ڈیمانڈ میں رہے رہی اون اس کے کئی کھلاڑیوں کو مہنگے داموں میں خریدا گیا ۔

نکولس پورن کو کنگز الیون پنجاب نے 4.2کروڑ روپے میں برتھ ویٹ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 5کروڑ روپے میں خریدا ۔ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد شامی کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔ انہیں خریدنے کے لیے کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپور کنگز میں مقابلہ رہا اور بولی کنگز الیون پنجاب نے جیتی اور انہیں 4.8کروڑ روپے میں خرید لیا گیا۔

انگلستان کے وکٹ کیپر بیرسٹو کو سن رائز حیدر آباد نے سوا دو کروڑ روپے میں خریدا۔اکشر پٹیل کو دہلی کیپیٹلز نے5کروڑ روپے میں خریدا۔دہلی نے اکشرکے علاوہ ایشانت شرما کو ایک کروڑ دس لاکھ اور ہنوما وہاری کو دو کروڑ میں ،لیستھ ملنگا کو ممبئی نے دوکروڑ روپے میں،ویسٹ انڈیز کے ہٹ مائر کو رائل چیلنجرز بنگلور نے4.2کروڑ میں اورسرفراز خان کو کنگز الیون پنجاب نے25لاکھ روپے میں خریدا۔

ممبئی کے آل راؤنڈر شیوم دوبے کوبھی ایک بڑی رقم کا چیک ملا انہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 5کروڑ روپے میںخریدا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ipl auction 2019 varun chakravarthy jaydev unadkat emerge most expensive buys in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.