انگلستان کے اسٹوکس اور ہندوستان کے انادکٹ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے

نئی دہلی: دو روزہ انڈین پریمیئر لیگ نیلامی میلہ کئی کرکٹرز اور ان کے پرستاروں کو ڈھیر ساری خوشیاں دے کر پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ ہفتہ اور اتوار کو 8فرنچائزی اپنے دستے کو ضرورت کے مطابق کھلا ڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ہی جگہ جمع ہوئے اور تقاضے کے تحت اپنی پسند کے کھلاڑیوں کی اسی حد میں رہ کر خریداری کی جس کی انہیں اجازت تھی۔
لیکن اس میں سب سے زیادہ مہنگے داموں میں انگلستان کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بکے اور اس کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہندوستانی فاسٹ بولر جے دیو اوناد کٹ رہے۔ اس بار کی نیلامی میں افغانستان کے بھی کھلاڑیوںکو کروڑوں روپے میں خریدا گیا۔ جن میں لیگ اسپنر راشد خان کو 9کروڑ اور 16سالہ اسپنر مجیب زردان کو 4کروڑ روپے میں خریدا گیا۔
اس سال کی نیلامی سے وادی کشمیر میں بھی اس وقت زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ’مسٹر 100 میٹر سکسر مین‘ کے نام سے پکارے جانے والے6فٹ 2انچ قد کے 24 سالہ منظور احمد ڈار عرف منظور پانڈو کو کنگز الیون پنجاب نے 20 لاکھ روپے کے عوض خرید لیا۔ منظور احمد کو آ پی ایل میں جگہ ملنے کی خبر سے وادی کشمیر کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری سے تعلق رکھنے والے منظور پانڈو نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے کرکٹ شوقینوںور اپنے مداحوں کی توقعات پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کنگز الیون پنجاب کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ان کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع دیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں افغانستان کے16سالہ اسپنر مجیب زردان کو بھی کنگز الیون نے ہی 4کروڑ روپے میں خریدا۔دوسرے روز کی نیلامی ختم ہونے سے چین چند لمحات قبل کنگز الیون نے کرس گیل کو بھی خرید لیا۔فاسٹ بولر جے دیو انادکٹ کو راجستھان رائلز نے 11.5کروڑ روپے میں خریدا۔اس سے قبل ہفتہ کو بن اسٹوکس ساڑھے بارہ کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں۔انہیں راجستھان رائلز نے خریدا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ipl 2018 complete players list of eight teams in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply