آئی پی ایل 2017کے لیے سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمد کیف گجرات لائنز کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

نئی دہلی:گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں قدم رکھنے والی فرنچائزز گجرات لائنز نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد کیف کو اپنا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔ گجرات لائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دی۔ ٹیم کے بہترین فیلڈرو ں میں سے ایک مانے جانے والے محمد کیف اب ٹیم کے ہیڈ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہاج کے ساتھ کام کریں گے۔
گجرات لائنز کی ٹیم پچھلے سیزن میں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہی تھیں لیکن وہ فائنل میں اپنی جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ ہندستان کے لئے 2000 سے 2006 تک 13 ٹیسٹ اور 125 ون ڈے کھیلنے والے کیف رنجی میں چھتیس گڑھ کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ 36 سالہ کیف آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب، راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بینگلور کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

Title: ipl 2017 mohammad kaif joins gujarat lions as assistant coach in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply