ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے کلماڈی اور چوٹالہ کی تقرریاں منسوخ کی کردیں

نئی دہلی:ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے چوطرفہ تنازعہ میں گھرنے کے بعد بدعنوانی کے الزام سامنا کررہے سریش کلماڈی اور ابھے سنگھ چوٹالہ کی تاحیات صدر کے عہدے پر کی گئی تقرریوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ کلماڈی اور چوٹالہ کی تقرریوں کے بعد مرکزی وزارت کھیل نے آئی او اے کو ان کے اس فیصلے کو واپس لئے جانے تک عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔
وزیر کھیل وجے کمار گوئل نے ان تقرریوں کو غلط بتاتے ہوئے آئی او اے کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا تھا اور ساتھ ہی اولمپک ایسوسی ایشن سے کنارہ کشی اختیار کر لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ آئی او ااے نے اپنی عام میٹنگ میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے کلماڈی اور چوٹالہ کو تاحیات صدر کے عہدے پر بنے رہنے کی تجویز منظور کی تھی۔ اولمپک ایسوسی ایشن نے تنازعہ کے باوجود اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اعزازی عہدے ہیں اور یہ تقرریاں غیر آئینی نہیں ہیں۔
کھیلوں کی دنیا سے بھی ان تقرریوں پر سوال اٹھائے گئے تھے اور تنازعہ کے بعد 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بدعنوانی کے لیے جیل جا چکے کلماڈی نے اپنے عہدے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد چوٹالہ نے بھی ایسوسی ایشن کے لیے اپنے عہدے کو چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔ چوٹالہ نے حال ہی میں میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) انہیں عہدے سے ہٹنے کے لیے کہے گا تو وہ عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ioa reverses its decision cancels appointment of kalmadichautala in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply